Monday, 13 July 2015

اذان فجر میں 'الصلوٰة خیر من النوم' کی ابتداء کب سے ہوئ ؟



اذان فجر میں 'الصلوٰة خیر من النوم' کی ابتداء کب سے ہوئ ؟
جواب کتب اھل سنّت کی روشنی میں حاصل کرنے کے لئے اس کلپ کو سنیں
شکریہ

مزید ویڈیوز کے لیے ہمیں جوائن کریں
https://www.facebook.com/safeerehaqofficial

Download Link:
https://drive.google.com/file/d/0B63KlkRb8G_VRW5LN3lYMU82akE/view?usp=sharing





الصَّلاةُ خَیرٌ مِنَ النَّوم
اذان میں الصَّلاةُ خَیرٌ مِنَ النَّوم تشریع اذان کے وقت تھا  یا بعد میں اضافہ کیا  ہے؟
جواب : یہ تشریع اذان کے وقت شامل نہیں تھا بلکہ بعد میں حضرت عمر نے اسے اضافہ کیا ہے. جس پر دلیل یہ ہیں:
الف: محمد بن اسحاق روایت کرتا ہے :یہ جملہالصَّلاةُ خَیرٌ مِنَ النَّوم، اس وقت موجود نہ تھا.
ب: سعید بن مسیب صریحاً لکھتا ہے: یہ جملہ(ادخلت هذه الکلمة فی صلاة الفجر) یعنی نماز صبح میں اضافہ کیا گیا ہے.(۳)
ج:عن مالک: انّه بَلَغَهُ انّ الْمُؤَذِّنُ جاءَ الی عُمَرَ بنَ الْخَطّابَ يُؤْذنه لِصَلاة الصّبح، فَوَجَدَهُ نائِماً فَقالَ: الصَّلاةُ خَیرٌ مِنَ النَّومِ فَامَرَهُ عُمَرُ ان یجعَلَها فی نِداء الصّبح». (۴)
--------------
 (۳):- الموطا ج ۱، ص ۷۲.
(۴):- نیل الاوطار، ج ۲، ص ۳۸.

امام مالک نے لکھا ہے مؤذن حضرت عمر کے پاس آیا تاکہ اسے بتادے کہ  صبح کا وقت داخل ہوگیا تو حضرت عمر سورہا تھا اس نے اونچی آواز میں کہا:«الصلاة خیر من النوم؛» عمر نے حکم  دیا آج کے بعد سے نماز صبح کے اذا ن میں اس جملے کو ضمیمہ کیا جائے.
د: شافعی نے اس جملے کو ایک جگہ مکروہ اور دوسری جگہ بدعت قرار دیا ہے. اور شوکانی کہتا ہے :«لَو کانَ لما انکره عَلِیّ وابنُ عُمَر وَطاوس» (۱)
 اگر یہ اذان کا جزء ہوتا تو کبھی بھی حضرت علی(ع) اور عبداللہ بن عمر اور طاؤس اس پر اعتراض نہ کرتے .ٍ
ہ: ابن حزم کہتا ہے:«لا نقول بهذا الصَّلاةُ خَیرٌ مِنَ النَّومِ لانَّهُ لم یات عن رسول اللّه (ص)». (۲)
ہم یہ جملہ اذان میں نہیں کہتے کیونکہ یہ جملہ رسول خدا (ص) سے نقل نہیں ہوا ہے.
--------------
(۱):-  المحلی، ج ۳، ص ۰ ۱۶.
(۲):- عوالی اللئالی العزیزیة فی الاحادیث الدینیة / ج۱ / ۱۹۸ ۔


Read More articles on this topic:
شیعہ عقائد پر شبہات اور ان کے جوابات - مؤلف: شیخ مرتضی انصاری پاروی
http://alhassanain.org/m/urdu/?com=book&id=362&page=64

اذان میں «حَیَّ عَلٰی خَیرِالعَمَل» کہنے پر شیعوں کی کیا دلیل ہے؟ 
http://sadeqin.com/ur/shobahat.php?mod=4&id=25

No comments:

Post a Comment